কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৫৯৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
خرچ میں میانہ روی آدھی کمائی ہے
43553 ۔۔۔ جو لوگوں کو زیادہ نفع پہنچائے وہ اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے اور سب سے پسندیدہ عمل اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی مسلمان کو خوش کرنا ہے یا تم اس کی کوئی پریشانی دور کردو، یا اس کا قرض ادا کردو، یا اس کی بھوک ختم کردو۔ میں اپنے کسی مسلمان کی ضرورت کے لیے جاؤں یہ مجھے اس مسجد میں مہینہ بھر اعتکاف کرنے سے زیادہ پسند ہے جس نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا، جس نے غصہ پی لیا باوجودیکہ وہ غصہ نکال سکتا تھا، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کا دل خوشی و رضا مندی سے بھر دے گا، جو اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ کسی ضرورت کے لیے چلا یہاں تک کہ اس کی ضرورت پوری کردی اللہ تعالیٰ اس دن اس کے قدم جمائے گا جس دن قدم ڈگمگائیں گے۔ اور برے اخلاق عمل کو ایسے خراب کرتے ہیں، جیسے سرکہ شہد کو خراب کردیتا ہے۔ ابن ابی الدنیا فی قضاء الحوائج ، طبرانی عن ابن عمر۔
43583- أحب الناس إلى الله أنفعهم للناس، وأحب الأعمال إلى الله عز وجل سرور تدخله على مسلم، أو تكشف عنه كربة، أو تقضي عنه دينا، أو تطرد عنه جوعا، ولأن أمشي مع أخي المسلم في حاجة أحب إلي من أن اعتكف في هذا المسجد شهرا ومن كف غضبه ستر الله عورته، ومن كظم غيظا ولو شاء أن يمضيه أمضاه ملأ الله قلبه رضا يوم القيامة، ومن مشى مع أخيه المسلم في حاجة حتى يثبتها له أثبت الله تعالى قدمه يوم تزول الأقدام وإن سوء الخلق ليفسد العمل كما يفسد الخل العسل."ابن أبي الدنيا في قضاء الحوائج، طب - عن ابن عمر".