কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৫৭৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
آٹھویں فصل۔۔۔ آٹھ پہلوی احادیث۔
43565 ۔۔ اے بھائی ! میں تمہیں ایک وصیت کرنے والا ہوں اس کی حفاظت کرنا شاید اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے ذریعہ نفع دے، قبروں کی زیارت دن کے وقت کبھی کبھی کرلیا کرو زیادہ نہیں اس سے تمہیں آخرت یاد آئے گی، مردوں کو غسل دیا کرو کیو کہ ہلاک ہونے والے جسم کے ہاتھ لگانے میں بڑی نصیحتے اور جنازے پڑھا کرو شاید اس سے تمہارا دل غمزدہ ہو کیونکہ غم گین دل اللہ کے سائے میں اور ہر بھلائی کا ہدف ہے اور مسکینوں کے ساتھ بیٹھا کرو اور جب ان سے ملو تو انھیں سلام کرو، اور مصیبت زدہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اور اس پر ایمان رکھتے ہوئے کھایا کرو، تنگ اور کھر درے کپڑے پہنا کرو شاید تکبر و بڑائی کی تم میں گنجائش نہ ہونے پائے، اور کبھی کبھار اپنے رب کی عبادت کے لیے مزین و آراستہ ہوا کرو، کیونکہ مومن ایسا پاکبازی ، شرافت اور خوبصورتی کے لیے کرتا ہے اور کسی مخلوق خدا کو آگ میں نہ جلانا۔ (ابن عساکر عن ابی ذر)

کلام ۔۔ ضعیف الجامع 4182 ۔
43565- أي أخي! إني موصيك بوصية فاحفظها لعل الله أن ينفعك بها: زر القبور تذكر بها الآخرة بالنهار أحيانا ولا تكثر، واغسل الموتى فإن معالجة جسد خاو عظة بليغة، وصل على الجنائز لعل ذلك يحزن قلبك فإن الحزين في ظل الله تعالى معرض لكل خير، وجالس المساكين وسلم عليهم إذا لقيتهم، وكل مع صاحب البلاء تواضعا لله تعالى وإيمانا به، والبس الخشن الضيق من الثياب لعل العز والكبر لا يكون لهما فيك مساغ، وتزين أحيانا لعبادة ربك فإن المؤمن كذلك يفعل تعففا وتكرما وتجملا، ولا تعذب شيئا مما خلق الله بالنار."ابن عساكر - عن أبي ذر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান