কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৫০২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
چار باتیں جنت کو واجب کرتی ہیں
43489 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد سب سے بہترین عمل ہے اور لوگوں سے بھلائی اس سے بھی زیادہ بہتر ہے روزہ اور صدقہ بہترین عمل ہیں اور لوگوں سے بھلائی اس سے بھی زیادہ بہتر ہے، خاموشی میں امن و سلامتی ہے اے معاذ بن جبل ! تمہاری ماں تمہیں روئے ! لوگوں کو جہنم میں اوندھے مونہوں صرف ان کی باتوں نے گرایا ہے، اس لیے جو اللہ تعالیٰ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ بھلی بات کرے یا خاموش رہے بری بات نہ کرے، اچھی بات کہوگے فائدہ اٹھاؤگے اور شر (کو زبان پر لانے) سے خاموش رہو سلامتی میں رہوگے۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن عبادۃ ببن الصامت)
43489- نعم الشيء الجهاد في سبيل الله! وعاد بالناس أملك من ذلك، نعم الشيء الصيام والصدقة! وعاد بالناس أملك من ذلك، الصمت الأمن، يا خير يا معاذ بن جبل ثكلتك أمك! وهل يكب الناس على مناخرهم في جهنم إلا ما نطقت ألسنتهم! فمن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت عن شر قولوا خيرا تغنموا، واسكتوا عن شر تسلموا."طب، كر - عن عبادة بن الصامت".