কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৪৮১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
عمدہ اخلاق کی مثالیں
43468 ۔۔۔ قیامت کے روز ماسوائے چار آنکھوں کے ہر آنکھ رو رہی ہوگی وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کے خوف سے روئی، وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں پھوڑی گئی، وہ آنکھ جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے سے جھک گئی، اور وہ آنکھ جو جاگتی رہی۔ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ فرشتوں پر فخر کرے گا اور فرمائے گا میرے بندے کو دیکھو ! اس کی روح میرے پاس اور اس کا بدن میری فرمان برداری میں لگا ہے جب کہ اس کا جسم بستروں سے دور ہے مجھے خوف اور میرے رحمت کی امید سے پکارتا ہے، گواہ رہو کہ میں نے اسے بخش دیا ہے۔ (الرافعی عن اسامۃ بن زید)
43468- كل عين باكية يوم القيامة إلا عين بكت من خشية الله وعين فقئت في سبيل الله، وعين غضت عن محارم الله، وعين باتت ساهرة، يباهي الله تعالى به الملائكة، يقول: انظروا إلى عبدي روحه عندي وجسده في طاعتي وقد تجافى بدنه عن المضاجع، يدعوني خوفا وطمعا في رحمتي، أشهدوا أني قد غفرت له."الرافعي عن أسامة بن زيد".