কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৪৭৫
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
عمدہ اخلاق کی مثالیں
43462 ۔۔۔ کیا تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ عالیشان گھر بناتا اور درجات بلند کرتا ہے جو تیرے ساتھ جہالت کرے تو اس کے ساتھ بردباری سے پیش آئے، اور جو تجھ سے ناتا توڑے تو اس سے ناتا جوڑے، اور جو تجھے محروم رکھے تو اسے عطا کرے، اور جو تجھ پر ظلم کرے تو اسے معاف کرے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبادۃ بن الصامت)
43462- ألا أنبئكم بما يشرف الله به البنيان ويرفع به الدرجات! أن تحلم عمن جهل عليك، وأن تصل من قطعك، وأن تعطى من حرمك، وتقصر عمن ظلمك."طب - عن عبادة بن الصامت".