কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৩৭৭
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
اللہ تعالیٰ کی محبت والی باتیں
43364 ۔۔۔ جو نماز قائم کرتا رہا، زکوۃ دیتا رہا اور ایسی حالت میں مرا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ کا حق ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے، اس نے ہجرت کی یا اپنی جائے پیدائش میں مرگیا، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اپنے صحابہ (رض) میں یہ بات کیوں نہیں پھیلا دیتے ؟ فرمایا لوگوں کو چھوڑ دو وہ عمل میں لگے رہیں، کیونکہ جنت میں سو درجے یں اور ہر درجہ میں زمین آسمان جتنا فاصلہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کر رکھا ہے اگر مجھے اپنے بعد کے لوگوں کی مشقت کا خیال نہ ہوتا تو میں ایک جہادی مہم سے بھی پیچھے نہ رہتا، جسے میں روانہ کرتا ہوں، لیکن پھر لوگوں میں میرے ساتھ جانے کی وسعت نہیں ہوگی، اور مجھ سے پیچھے ر ہ جانے کو پسند نہیں کریں گے، میرے پاس انھیں دینے کی کوئی چیز نہیں، اور مجھے یہ پسند ہے کہ میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے پھر زندہ کیا جائے، پھر میں جہاد کروں پھر مجھے شہید کیا جائے، پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر شہید کیا جائے۔ (الرویانی و ابن عساکر، سعید بن منصور عن ابی ذر، نسائی، طبرانی فی الکبیر، حاکم عن ابی الدرداء)
(43364 -) من أقام الصلاة وآتى الزكاة ومات لا يشرك بالله شيئا كان حقا على الله أن يدخله الجنة هاجر أو مات في مولده ، قالوا يا رسول الله ! ألا تنشر به أصحابك ؟ قال : دعوا الناس فليعملوا ، فان في الجنة مائة درجة ، ما بين كل درجتين كما بين السماء والارض أعدها الله لمجاهدين في سبيله ، ولولا أشق على الناس بعدي ما تخلفت عن سرية أبعثها ولكن لا يجدون سعة فيتبعوني ، ولا يطيب أنفسهم أن يتخلفوا بعدي ، ولا أجد ما أفضل به عليهم ، ولوددت أن أغزو فأقتل ثم أحيى ، ثم أغزو فأقتل ، ثم أحيى ثم أقتل (الروياني وابن عساكر ، ص - عن أبي ذر ، ن ، طب ، ك - عن أبي الدرداء).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান