কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৩৬৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تین آدمی اللہ کے محبوب ہیں۔
43350 تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ان سے خوش ہوتا اور ان کی وجہ سے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ شخص جب لشکر منتشر ہوجائے تو وہ اکیلا اللہ تعالیٰ کے لیے لڑتا رہے پھر یا تو وہ قتل کردیا جائے یا اللہ تعالیٰ (ساتھیوں کے ذریعہ) اس کی مدد کرے اور اسے کافی ہوجائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ میرے اس بندے کو دیکھو ! اس نے کیسے میرے لیے صبر کیا، اور وہ شخص جس کی خوبصورت بیوی اور نرم بستر ہو تو وہ رات کے وقت اٹھے، تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ شخص اپنی خواہش (نفس) چھوڑ کر مجھے یاد کرتا ہے اگر یہ چاہتا تو سویا رہتا، اور وہ شخص جو کسی سفر میں تھا اور اس کے ساتھ قافلہ تھا وہ لوگ رات بھر جاگتے (سفر کرتے) رہے پھر (سستانے کو) سو گئے چنانچہ وہ شخص سحری کے وقت خوشحالی کے وقت خوشحالی اور تنگدستی میں اٹھا (اور نماز پڑھنے لگا) ۔ (طبرانی فی الکبیر حاکم، عن ابی الدرداء)
(43350 -) ثلاثة يحبهم الله ويضحك إليهم ويستبشر بهم : الذي إذا انكشفت فئة قاتل وراءها بنفسه لله فاما أن يقتل وإما أن ينصره الله ويكفيه ، فيقول : انظروا إلى عبدي هذا كيف صبر لي بنفسه ! والذي له امرأة حسنة وفراش لين حسن فيقوم من الليل ، فيقول : يذر شهوته فيذكرني ولو شاء رقد ! والذي إذا كان في سفر وكان معه ركب فسهروا ثم هجعوا فقام من السحر في سراء وضراء (طب ، ك - عن أبى الدرداء).