কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩৩৪২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
بھلائی کے دروازے
43329 ۔۔۔ کیا میں تمہیں اس کام کی جڑ نہ بتادوں جس کے ذریعہ تم دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرسکو، ذکر کرنے والوں کی مجلس کا اہتمام کرو، اور تنہائی میں جتنا ہوسکے اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں حرکت دو ، اللہ تعالیٰ کے لیے محبت و بغض رکھو، ابو رزین ! کیا تمہیں پتہ ہے کہ جب بندہ اپنے گھر سے اپنے (مسلمان) بھائی کی زیارت و ملاقات کے لیے نکلتا ہے تو اسے ستر ہزار فرشتے چھوڑنے آتے ہیں، سب اس کے لیے دعا کرتے ہوئے کہتے ہیں اے اللہ اس نے آپ کی خاطر ناتا جوڑا آپ اسے جوڑ کر رکھیں تو جہاں تک وسکے کہ تم اس میں اپنے جسم کو کام میں لاؤ تو ایسا ہی کرو۔ (حلیۃ الاولیاء و ابن عساکر عن ابی رزین وفیہ عثمان بن عطاء الخراسانی ضعیف و قال ابو نعیم لا باس بہ وقال ابو حاتم یکتب حدیثہ)
(43329 -) ألا أدلك على ملاك هذا الامر الذي تصيب به خير الدنيا والآخرة ! عليك بمجالسة أهل الذكر ، وإذا خلوت فحرك لسانك ما استطعت بذكر الله ، وأحبب في الله وأبغض في الله ، يا أبا رزين ! هل شعرت أن الرجل إذا خرج من بيته زائرا أخاه شيعه سبعون ألف ملك ، كلهم يصلون عليه ويقولون : ربنا إنه وصل فيك فصل ، فيه ، فما استطعت أن تعمل جسدك في ذلك فافعل (حل وابن عساكر - عن أبي رزين ، وفيه عثمان بن عطاء الخراساني ضعيف ، وقال أبو نعيم : لا بأس به ، وقال أبو حاتم : يكتب حديثه).