কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৩২২
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تین آدمی مشک کے ٹیلوں پر۔
43309 ۔۔۔ تین آدمی قیامت کے روز سیاہ مشک کے ٹیلوں پر ہوں گے، انھیں بڑی گھبراہٹ کا خوف ہوگا اور نہ حساب کی نوبت آئے گی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حساب سے فارغ ہوجائے ۔ وہ شخص جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے قرآن پڑھا اور اس کے ذریعہ لوگوں کی امامت کرائی اور وہ اس سے راضی تھے، وہ شخص جس نے کسی مسجد میں اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے اذان دی، اور وہ غلام جس کی غلام اسے آخرت کی طلب سے غافل نہ کرے۔ (بیہقی فی شعب الایمان وابو نصر السجزی فی الابانۃ والخطیب عن ابوہریرہ وابی سعید معا)
43309- ثلاثة يوم القيامة على كثيب من مسك أسود لا يهولهم الفزع الأكبر ولا ينالهم الحساب حتى يفرغ الله مما بين الناس: رجل قرأ القرآن ابتغاء وجه الله عز وجل وأم به قوما وهم به راضون ورجل أذن في مسجد دعا إلى الله ابتغاء وجه الله عز وجل، ورجل مملوك بالرق فلم يشغله ذلك عن طلب الآخرة."هب، وأبو نصر السجزي في الإبانة، والخطيب - عن أبي هريرة وأبي سعيد معا".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান