কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩২৯০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
محتاج و مساکین کی مدد
43277 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز فرمائے گا اے انسان ! میں بیمار ہوا (لیکن) تو نے میری عیادت نہیں کی، وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کی کیسے عیادت کرتا آپ تو رب العالمین ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، کیا تمہیں پتہ نہیں تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا اور تم نے اس کی عیادت نہیں کی، کیا تمہیں پتہ نہیں کہ جب تم اس کی عیادت کرتے تو مجھے (یعنی میری رحمت کو) اس کے پاس پاتے، اے انسان ! میں نے تجھ سے کھانا مانگا اور تم نے مجھے کھانا نہیں کھلایا ؟ وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کو کیسے کھانا کھلاتا آپ تو رب العالمین ہیں ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تجھے پتہ نہیں تجھ سے میرے بندے نے کھانا مانگا (لیکن) تم نے اسے کھانا نہیں کھلایا، کیا تمہیں پتہ نہیں، کہ اگر تم اسے کھانا کھلاتے تو مجھے اس کے پاس پاتے، اے انسان ! میں نے تم سے پانی مانگا اور تم نے مجھے پانی نہیں پلایا ؟ وہ عرض کرے گا اے میرے رب ! میں آپ کو کیسے پلاتا جب کہ آپ تو رب العالمین ہیں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا، (لیکن) تم نے اسے پانی نہیں پلایا، اگر تم اسے پانی پلا دیتے تو میرے پاس اس کا ثواب پاتے۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
43277- إن الله تعالى يقول يوم القيامة: يا ابن آدم! مرضت فلم تعدني؟ قال: يا رب! كيف أعودك وأنت رب العالمين! قال: أما علمت أن عبدي فلانا مرض فلم تعده! أما علمت أنك لو عدته لوجدتني عنده، يا ابن آدم! استطعمتك فلم تطعمني؟ قال: يا رب! كيف أطعمك وأنت رب العالمين! قال: أما علمت أنه استطعمك عبدي فلان فلم تطعمه! أما علمت لو أنك أطعمته لوجدت ذلك عندي، يا ابن آدم! استسقيتك فلم تسقني؟ قال: يا رب! كيف أسقيك وأنت رب العالمين! قال: استسقاك عبدي فلان فلم تسقه، أما إنك لو سقيته وجدت ذلك عندي."م - عن أبي هريرة".