কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩২৬৮
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٥٥۔۔ تین آدمیوں سے اللہ محبت کرتا ہے اور تین سے نفرت کرتا ہے وہ شخص جس کا دشمن سے مقابلہ ہوتا ہے اور وہ سینہ سپر ہوجاتا ہے بالآخر اسے قتل کیا جائے یا اس کے ساتھیوں کو فتحہ و اور کچھ لوگ سفر کررہے ہوں اور ان کا سفر لمبا ہوجائے پھر ان کا سونے کا ارادہ ہوتا ہے وہ کسی جگہ پڑاؤ کرتے ہیں ان میں سے ایک شخص ان سے علیحدہ ہوتا ہے اور نماز پڑھنے لگ جاتا ہے پھر ان لوگوں کو کوچ کے لیے جگایاجاتا ہے اور وہ شخص جس کا پڑوسی پڑوس کی وجہ سے اسے اذیت پہنچاتا ہو اور وہ اس کی تکلیف پر صبر کرتا ہے بالآخر موت یا سفر کی وجہ سے ان دونوں میں جدائی ہوجاتی ہے۔ اور وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ مبغوض و ناپسند کرتا ہے۔ (جھوٹی قسمیں ) کھانے والاتاجر، متکبر فقیر، اور احسان جتلانے والا بخیل۔ مسنداحمد، عن ابی ذر۔
43255- ثلاثة يحبهم الله، وثلاثة يشنؤهم الله، الرجل يلقى العدو في فئة فينصب لهم نحره حتى يقتل أو يفتح لأصحابه، والقوم يسافرون فيطول سراهم حتى يحبوا أن يمسوا الأرض فينزلون فيتخي أحدهم فيصلي حتى يوقظهم لرحيلهم، والرجل يكون له الجار يؤذيه جواره فيصبر؟ على أذاه حتى يفرق بينهما موت أو ظعن. والذين يشنؤهم الله التاجر الحلاف، والفقير المختال، والبخيل المنان. "حم - عن أبي ذر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান