কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩২৬১
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تیں باتیں اچھے اخلاق میں ہیں۔
٤٣٢٤٨۔۔ تین چیزیں سعادت اور تین چیزیں شقاوت و بدبختی کی علامات ہیں، سعادت تو وہ نیک بیوی جسے دیکھ کر تمہیں خوشی ہو اور تمہاری عدم موجودگی میں اپنی اور تمہارے مال کی حفاظت کرے اور سواری جو سدھائی ہوئی ہو اور تمہین تمہارے ساتھیوں تک پہنچادے اور کشادہ گھر جس میں ضروریات کی بہت سی چیزیں ہوں اور بدبختی کی چیزیں سو ایسی عورت جسے دیکھوتو تمہیں بری لگی ، اور تجھ پر زبان درازی کرے اور تمہاری عدم موجودگی میں نہ اپنی عصمت کی حفاظت کرے اور نہ تمہارے مال کی۔ اور سواری اڑیل ہو اگر تم اسے ماروتو تمہیں (مار کھاکھاکر) تھکادے اور اگر چھوڑے رکھو تو تمہیں تمہارے ساتھیوں سے نہ ملائے، اور گھرتنگ ہو اور اس میں ضرورت کی چیزیں تھوڑی ہوں۔ حاکم عن سعد۔
کلام :۔۔ کشف الخفائ، ١٠٤٧۔
کلام :۔۔ کشف الخفائ، ١٠٤٧۔
43248- ثلاثة من السعادة، وثلاثة من الشقاوة، فمن السعادة: المرأة الصالحة تراها فتعجبك وتغيب عنها فتأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون وطيئة فتلحقك بأصحابك، والدار تكون واسعة كثيرة المرافق؛ ومن الشقاوة. المرأة تراها فتسوءك وتحمل لسانها عليك، وإن غبت عنها لم تأمنها على نفسها ومالك، والدابة تكون قطوفا فإن ضربتها أتعبتك وإن تركتها لم تلحقك بأصحابك، والدار تكون ضيقة قليلة المراف ق."ك - عن سعد".