কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩২৫৬
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تین آدمیوں کے لیے عرش کا سایہ
٤٣٢٤٣۔۔ تین آدمی عرش کے زیرسایہ ہوں گے جس دن اس کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ہوگا، صلہ رحمی کرنے (رشتہ داری جوڑنے) والا اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں اضافہ اور اس کی عمر کو لمبا فرمائیں گے وہ عورت جس کا خاوند کچھ یتیم چھوڑمرا، تو وہ دل میں کہنے لگی میں شادی نہیں کروں گی (بلکہ) ان یتیموں کی دیکھ بھال کروں گی، یا تو یہ مرجائیں یا اللہ تعالیٰ انھیں (میری پرورش سے) مستغنی بےضرورت کردے اور وہ بندہ جس نے کھانابنایا، جس میں مہمان کی مہمان نوازی اور اس پر بہتر خرچ کیا یتیم اور مسکین کو اس کھانے میں بلایا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے انھیں کھلایا۔ ابوالشیخ فی الثوب ، الاصبھانی ، فردوس عن انس۔

کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٢٥٨٠۔
43243- ثلاثة في ظل العرش يوم القيامة يوم لا ظل إلا ظله: واصل الرحم يزيد الله في رزقه ويمد في أجله، وامرأة مات زوجها وترك عليها أيتاما صغارا فقالت: لا أتزوج، أقيم على أيتامي حتى يموتوا أو يغنيهم الله، وعبد صنع طعاما فأضاف ضيفه وأحسن نفقته، فدعا عليه اليتيم والمسكين فأطعمهم لوجه الله تعالى."أبو الشيخ في الثواب، والأصبهاني، فر - عن أنس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান