কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩২৪৯
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
دنیا میں سعادت کی باتیں
٤٣٢٣٦۔۔ تین چیزیں ایمان کا حصہ ہیں شرم وحیا ، پاکدامنی ، زبان کی جہالت (خاموشی ) فقہ اور علم کی جہالت نہیں۔ یہ چیزیں دنیا میں کم ہوں تو آخرت میں بڑھ جاتی ہیں اور آخرت میں دنیا کی نسبت زیادہ بڑھتی ہیں۔ اور تین چیزیں نفاق کا حصہ ہیں، بےہودہ بکواس، فحش گوئی اور بخل وکنجوسی ، یہ چیزیں جتنی دنیا میں بڑھیں اتنی آخرت میں کم ہوتی ہیں دنیا میں بڑھوتری سے زیادہ آخرت میں کم ہوتی ہیں۔ رستہ عن عون بن عبداللہ بن عتبہ ، بلاغا۔
کلام :۔۔ الجامع ٢٥٣٤۔
کلام :۔۔ الجامع ٢٥٣٤۔
43236- ثلاث من الإيمان: الحياء، والعفاف، والعي - عي اللسان غير عي الفقه والعلم، وهن مما ينقصن من الدنيا، ويزدن في الآخرة وما يزدن في الآخرة أكثر مما ينقصن من الدنيا، وثلاث من النفاق: البذاء، والفحش، والشح، وهن مما يزدن في الدنيا وينقصن من الآخرة أكثر مما يزدن في الدنيا."رسته - عن عون بن عبد الله بن عتبة بلاغا".