কানযুল উম্মাল (উর্দু)
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
হাদীস নং: ৪৩২৪০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
نیکی کا خزانہ
٤٣٢٢٧۔۔ تین چیزیں نیکی کا خزانہ ہیں، خفیہ صدقہ کرنا، مصیبت کو چھپانا اور شکایت کو پوشیدہ رکھنا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں جب اپنے بندے کو کسی مصیبت میں مبتلا کرتا ہوں اور وہ صبر سے کام لے اور اپنے عیادت کرنے والوں سے میرا شکوہ نہ کرے تو میں اس کے گوشت کو بہترین گوشت میں اور اس کے خون کو بہترین خون میں تبدیل کردیتاہوں اور اگر اسے شفایات کروں تو اس کے ذمہ کوئی گناہ ہوگا اور اگر اسے موت دے دوں تو میری رحمت) (جنت) کی طرف (جائے گا) طبرانی فی الکبیر ، حلیۃ الاولیاء عن انس۔
کلام :۔۔ التعقبات ١٥، التنزیہ ج ٢، ص ٣٥٤۔
کلام :۔۔ التعقبات ١٥، التنزیہ ج ٢، ص ٣٥٤۔
43227- ثلاث من كنوز البر: إخفاء الصدقة، وكتمان المصيبة، وكتمان الشكوى، يقول الله تعالى: إذا ابتليت عبدي ببلاء فصبر ولم يشكني إلى عواده أبدلته لحما خيرا من لحمه ودما خيرا من دمه، فإن أبرأته أبرأته ولا ذنب له، وإن توفيته فإلى رحمتي. "طب، حل - عن أنس".