কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৬৭৭৭
فضائل کا بیان
مفصل فضائل صحابہ (رض) کے بیان میں حروف معجم کی ترتیب پر حرف الف ۔۔۔ حضرت ابی بن کعب (رض)
٣٦٧٦٧۔۔۔ ابو حبہ بدری کہتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حضرت ابی بن کعب (رض) کی ملاقات ہوگئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورت لم یکن الذین کفرو “ سناؤں ابی (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! یہاں میرا تذکرہ کیا گیا ہے ؟ فرمایا : جی ہاں ابی بن کعب (رض) رونے لگے۔ (رواہ ابو نعیم وابن عساکر)
36767- عن أبي حبة البدري قال: لما أن لقي النبي صلى الله عليه وسلم أبي بن كعب قال: إن جبريل أمرني أن أقرئك "لم يكن الذين كفروا" فقال أبي: يا رسول الله! أو قد ذكرت هناك؟ قال: نعم فبكى. أبو نعيم، "كر".