কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৫৯১১
فضائل کا بیان
قحط کے زمانہ میں غمخواری
35902 ۔۔۔ یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب روایت کرتے ہیں کہ رمادہ کے سال عمر (رض) نے زکوۃ کی وصولی کو موخر فرمادیا وصول کرنے والوں کو نہیں بھیجا جب دوسرا سال ہوا اللہ تعالیٰ نے قحط سائی دور فرما دی تو ان کو حکم دیا کہ صدقہ نکالو ایک سال کے صدقہ کو آپس میں تقسیم ایک سال کا بیت المال کے لیے بھیج دو ۔ (ابن سعد ابن ابی ذباب سے بھی اسی طرح منقول ہے ابوعبیدنے اموال میں نقل کیا)
35902- عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب أن عمر أخر الصدقة عام الرمادة فلم يبعث السعاة، فلما كان قابل ورفع الله ذلك الجدب أمرهم أن يخرجوا، فأخذوا عقالين، فأمرهم أن يقسموا فيهم عقالا ويقدموا عليه بعقال. "ابن سعد؛ عن ابن أبي ذباب مثله أبو عبيد في الأموال".