কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৭৫০
فضائل کا بیان
الحجرالاسود
34741 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکنی یمانی اور مقام ابراہیم جنت کے یا قوتوں میں سے دوقوت ہیں اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے نور کو مٹادیا اور اگر اللہ تعالیٰ ان دونوں کے نور کونہ مٹاتے تو یہ مشرق اور مغرب کے درمیان جگہوں کو روشن کردیتے۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن حبان مستدرک حاکم بروایت ابن عمر اسنی المطالب :303)
34741- "إن الركن والمقام ياقوتتان من يواقيت الجنة طمس الله تعالى نورهما، ولو لم يطمس نورهما لاضاءتا ما بين المشرق والمغرب. " حم، ت، حب، ك - عن ابن عمر"