কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৪৭২৬
فضائل کا بیان
فرشتوں کا حج
34717 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آدم (علیہ السلام) کے زمانے میں بیت اللہ کی جگہ ایک بالشت یا (فرمایا) جھنڈے سے کچھ زیادہ تھی اور فرشتے آدم (علیہ السلام) سے پہلے بیت اللہ کا حج کرتے تھے پھر آدم (علیہ السلام) نے حج کیا تو فرشتوں نے ان کا استقبال کیا انھوں نے کہا اے آدم آپ کہاں سے آئے ہیں آدم (علیہ السلام) نے فرمایا : میں نے بیت اللہ کا حج کیا تو انھوں نے کہا آپ سے پہلے فرشتوں نے اس کا حج کیا ہے۔ (بیہقی بروایت انس)
34717- " كان موضع البيت في زمن آدم شبرا أو أكثر علما وكانت الملائكة تحجه قبل آدم، ثم حج آدم فاستقبلته الملائكة فقالوا: يا آدم! من أين جئت؟ قال: حججت البيت، فقالوا: قد حجته الملائكة قبلك. " ق عن أنس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৪৭২৬ | মুসলিম বাংলা