কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৬১২
فضائل کا بیان
ابدال کا تذکرہ
34603 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خلیل الرحمن (علیہ السلام ) کی طرح چالیس آدمیوں سے زمین کبھی خالی نہیں ہوگی سو ان کی وجہ سے تمہیں سیراب کیا جائے گا اور ان کی وجہ سے تمہاری مدد کی جائے گی ان میں سے کوئی ایک نہ مرے گا مگر اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کوئی دوسرا بدل لے آئیں گے۔ (طبرانی اور سط بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4475 المقاصد الحسن :8 ۔
34603- "لن تخلوا الأرض من أربعين رجلا مثل خليل الرحمن؛ فبهم تسقون وبهم تنصرون؛ ما مات منهم أحد إلا أبدل الله مكانه آخر. " طس عن أنس".