কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪৩৯৫
فضائل کا بیان
صفیہ (رض) من الاکمال
34386 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک آپ نبی کی بیٹی ہیں اور آپ کے چچا نبی ہیں اور آپ ایک نبی کی بیوی ہیں تو کس چیز کی وجہ سے وہ آپ پر فخر کرتی ہے ؟ اے حفصہ (رض) اللہ تعالیٰ سے ڈریں۔ (ترمذی حسن صحیح غریب ابویعلی بروایت انس) راوی نے کہا : صفیہ (رض) عنہاکو یہ بات پہنچی کہ حفصہ (رض) ان کے بارے میں یہ کہا کہ یہودی کی بیٹی ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے اس کے بعد یہ حدیث ذکر کی۔
34386- "إنك لابنة نبي وإن عمك لنبي وإنك لتحت نبي ففيم تفخر عليك؟ اتقى الله يا حفصة. " ت: حسن صحيح غريب، ع - عن أنس" قال: بلغ صفية أن حفصة قالت: بنت يهودي، فبكت فقال النبي صلى الله عليه وسلم فذكره.