কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪২৫৮
فضائل کا بیان
الحسن والحسین (رض)
34249 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ نے وہ بادل نہیں دیکھا جو تھوڑی دیر پہلے میرے لیے پیش کیا گیا وہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے جو کبھی بھی اس رات سے پہلے زمین پر نہیں اترا، اپنے رب عزوجل سے اس بات کی اجازت لی کہ مجھے سلام کہے اور اس بات کی بشارت دے کہ حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور فاطمہ (رض) جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہیں۔ (احمدبن حنبل ترمذی نسائی، ابن حبان بروایت حذیفہ)
34249- "أما رأيت العارض الذي عرض لي قبيل؟ هو ملك من الملائكة لم يهبط إلى الأرض قط قبل هذه الليلة، استأذن ربه عز وجل أن يسلم علي ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة." حم، ت، ن، حب، عن حذيفة".