কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৪২৩৭
فضائل کا بیان
فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34228 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام ) میرے پاس جنت کا بہی لائے ۔ میں نے اس رات اس کو کھایا جب مجھے رات کے وقت (معراج میں) لے جایا گیا سوخدیجہ (رض) فاطمہ (رض) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں سو جب میں جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا تو فاطمہ (رض) کی گردن سونگھ لیتا (مستدرک حاکم اور انھوں نے کہا کہ یہ حدیث غریب ہے۔ (بروایت سعد بن ابی وقاص ) تذکرة الموضوعات 63 ۔ 64 الضعیفہ 1685)۔ کلام :۔۔۔ علامہ ذھبی (رح) نے فرمایا : یہ واضح جھوٹ ہے جو مسلم بن عیسیٰ صفاء کی گھڑی ہوئی باتوں میں سے ہے اس لیے کہ فاطمہ (رض) تو نبوت سے پہلے پیدا ہوئیں تھیں چہ جائے کہ معراج سے پہلے اور علامہ ابن حجر (رح) نے بھی اس طرح فرمایا ہے۔
34228- "أتاني جبريل بسفرجلة من الجنة فأكلتها ليلة أسري بي فعلقت خديجة بفاطمة، فكنت إذا اشتقت إلى رائحة الجنة شممت رقبة فاطمة. " ك وقال: غريب عن سعد بن أبي وقاص وقال الذهبي: هو كذب جلى من وضع مسلم بن عيسى الصفار لأن فاطمة ولدت قبل النبوة فضلا عن الأسراء، وكذا قال ابن حجر".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩৪২৩৭ | মুসলিম বাংলা