কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩৪২০২
فضائل کا بیان
قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34193 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں کو کیا ہوگیا جو باتیں کرتے ہیں سو جب وہ میرے اہل بیت میں سے کسی شخص کو دیکھیں تو اس کی بات کو کاٹتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کسی شخص کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اللہ کے لیے اور ان کی مجھ سے قرابت کی وجہ سے ان سے محبت کریں۔ (ابن ماجہ رویانی طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت محمد بن کعب قرضی بروایت عباس بن عبدالمطلب یہ حدیث 34160 میں گذرچ کی ہے۔
34193- "ما بال أقوام يتحدثون فإذا رأوا الرجل من أهل بيتي قطعوا حديثهم؟ والذي نفسي بيده! لا يدخل قلب امرئ الإيمان حتى يحبهم لله ولقرابتهم مني. " هـ والروياني، طب وابن عساكر، عن محمد بن كعب القرظي عن العباس بن عبد المطلب" مر برقم/34160/.