কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩৩৭০৫
فضائل کا بیان
چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33696 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گے اور تم ان کی طرف ہجرت نہیں کرو گے، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے انصار سے کوئی محبت نہیں کرے گا مگر وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہوں گے اور انصار سے کوئی بغض نہیں رکھے گا مگر وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوں گے۔ (احمد بن حنبل طبرانی بروایت حارث بن زیاد انصاری)
33696- إن الناس يهاجرون إليكم ولا تهاجرون إليهم، فوالذي نفسي بيده! لا يحب الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يحبه، ولا يبغض الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يبغضه. " حم، طب - عن الحارث بن زياد الأنصاري".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান