কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩২৭০৬
فضائل کا بیان
ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32692 ۔۔۔ کیا نہ بتلادوں کہ تمہارے مثل فرشتوں میں کون ہیں اور انبیاء میں کون ہیں ؟ اے ابوبکر تمہارے مثل فرشتوں میں میکائیل ہیں جو رحمت لے کر نازل ہوئے ہیں اور تمہارے مثل انبیاء میں ابراہیم (علیہ السلام) ہیں جب قوم نے ان کو جھٹلایا اور ان کے شان میں گستاخی کی تو انھوں نے فرمایا :۔

فمن تبغنی فانہ منی ومن عصائی فانک غفور رحیم

جس نے میری اتباع کی وہ مجھ سے ہے اور جس نے میری نافرمانی کی تویقنا تو بخشنے والارحم کرنے والا ہے۔

تمہارے مثل اے عمرفرشتوں میں جبرائیل ہیں جو تکالیف تنگی اور عذاب لے کر اللہ کے دشمنوں پر اترتے ہیں اور تمہارے مثل انبیاء میں جیسے نوح (علیہ السلام) ہیں جب کہا :

رب لاتذرعلی الارض من الکافرین دیارا

اے میرے رب زمین پر کافروں کا کوئی گھر مت چھوڑ (عدی اور ابونعیم نے فضائل صحابہ (رض) میں اور ابن عساکر نے ابی عباس (رض) سے نقل کیا)
32695- ألا أخبركما بمثلكما في الملائكة ومثلكما في الأنبياء؟ مثلك يا أبا بكر في الملائكة كمثل ميكائيل ينزل بالرحمة، ومثلك في الأنبياء كمثلإبراهيم إذ كذبه قومه وصنعوا به ما صنعوا قال: {فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ} ومثلك يا عمر في الملائكة كمثل جبريل ينزل بالشدة والبأس والنقمة على أعداء الله، ومثلك في الأنبياء كمثل نوح إذ قال: {رَبِّ لا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّاراً} . "عد وأبو نعيم في فضائل الصحابة وابن عساكر - عن أبي عباس".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩২৭০৬ | মুসলিম বাংলা