কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৫৮৬
فضائل کا بیان
صدیق اکبر (رض) کا احسان
32573 ۔۔۔ میرے اوپر ابوبکر سے بڑا کوئی محسن نہیں اپنی جان ومال سے میری ہمدردی کی اور اپنی بیٹی میرے نکاح میں دی ۔ (طبرانی نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ذخیرة الحفاظ 4731)
32575- ما أحد أعظم عندي يدا من أبي بكر، وواساني بنفسه وماله وأنكحني ابنته. "طب - عن ابن عباس".