কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فضائل کا بیان

হাদীস নং: ৩২৩৫১
فضائل کا بیان
حضرت صالح علیہ الصلوة السلام الاکمال
32340 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے صالح (علیہ السلام) کی اونٹنی کو بھیجا اس کے دودھ خود بھی پیتے اور قوم کے مومن بندوں کو پلاتے اور میرا ایک حوض ہے (کوثر) جو عدن سے عمان تک بڑا ہے اس کے پیالوں کی تعداد ستاروں کے برابر ہے اس سے انبیاء (علیہم السلام) سیراب ہوں گے اللہ تعالیٰ صالح (علیہ السلام) کو اپنی اونٹنی پر زندہ فرمائیں گے تو پوچھا گیا یا رسول اللہ آپ عضباء اونٹی پر زندہ کئے جائیں گے میں براق پر زندہ ہوں گا اللہ تعالیٰ اور انبیاء کی علاوہ مجھے باق کے ساتھ خاص فرمایا میری بیٹی فاطمہ عضباء پر ہوگی بلال (رض) کو ایک جنتی اونٹ ملے گا اس پر سوارہوں گے اور زو ر سے اذان کہیں گے اور جو مومن بھی اذان سنے گا ان کی تصدیق کرے گا یہاں تک حشر کے میدان میں جمع ہوں گے بلال (رض) کو دوجنتی چادریں ملینگی ان کو پہنایا جائے گا موذنین میں سب سے پہلے بلال (رض) کو کپڑا پہنایا جائے گا ۔ اس کے بعد صالح مومنین کو۔ (ابونعیم ابن عساکر بروایت عبداللہ بن بریدة (رض) وہ اپنے والد سے الضعیفہ 772)
32340- يبعث الله ناقة صالح فيشرب من لبنها هو ومن آمن به من قومه، ولي حوض كما بين عدن إلى عمان أكوابه عدد نجوم السماء فيستسقي الأنبياء، ويبعث الله صالحا على ناقته، قيل: يا رسول الله! وأنت على العضباء؟ قال: أنا أبعث على البراق يخصني الله به من بين الأنبياء وفاطمة ابنتي على العضباء، ويؤتى بلال بناقة من نوق الجنة فيركبها وينادي بالأذان فيصدقه من سمعه من المؤمنين حتى توافى المحشر، ويؤتى بلال بحلتين من حلل الجنة فيكساهما، فأول من يكسي من المؤذنين بلال وصالح المؤمنين بعد. "أبو نعيم وابن عساكر - عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩২৩৫১ | মুসলিম বাংলা