কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৩৪৪
فضائل کا بیان
حضرت سلیمان علیہ الصلوة والسلام
32330 ۔۔۔ فرمایا سلیمان بن داؤد نے جب بیت المقدس بنایا اللہ تعالیٰ سے تین درخواستیں کین (1) اپنے فیصلہ میں حکمت (٢) اور ایسی حکومت جو اس کے بعد کسی اور کونہ ملے اور مسجد تیار ہونے کے بعد دعاء کی کہ جو شخص بیت المقدس میں محض نماز پڑھنے کی غرض سے آئے تو اس کے گناہوں کو اس طرح بخش دے جیسے آج ہی اس کی ماں نے اس کو جنا ہے پہلی دو دعائیں قبول ہوئیں امید ہے کہ تیسری دعا بھی قبول ہوئی ہوگی ۔ (احمد نسائی ابن ماجہ ابن حبان مستدرک بروایت ابن عمر (رض))
32333- إن سليمان بن داود لما بني بيت المقدس سأل الله عز وجل خلالا ثلاثة: سأل الله حكما يصادف حكمه، وسأل الله ملكا لا ينبغي لأحد من بعده فأوتيه، وسأل الله حين فرغ من بناء المسجد أن لا يأتيه أحد لا ينهزه إلا الصلاة فيه أن يخرجه من خطيئته كيوم ولدته أمه أما اثنتان فقد أعطيهما وأرجو أن يكون قد أعطي الثالثة. "حم، ن، هـ حب، ك - عن ابن عمر".