কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২৩০৩
فضائل کا بیان
انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32290 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم کے والد آذر کو قیامت کے روز آگ میں ڈالا جائے گا ان کے چہرے پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ابراہیم (علیہ السلام) ان سے کہیں گے کیا میں نے نہیں کہا نافرمانی مت کرو ؟ باپ کہے گا آج نافرمانی نہیں کروں گا ابراہیم (علیہ السلام) عرض کریں گے اے باری تعالیٰ آپ نے وعدہ فرمایا تھا کہ مجھے قیامت کے روز رسوا نہیں کریں گے اس سے بڑی رسوائی کیا ہوگی ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں نے جنت کو کافروں پر حرام کررکھا ہے۔ کہا جائے گا اے ابراہیم پاؤں کے نیچے دیکھو کیا ہے ؟ تو دیکھیں گے ایک بجوخون میں لت پت ہے ان کی ٹانگیں پکڑ کر جہنم میں ڈال دیا گیا ہے۔ (بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
32292- يلقى إبراهيم أباه آزر يوم القيامة وعلى وجه آزر قترة وغبرة، فيقول له إبراهيم: ألم أقل لك: لا تعصني؟ فيقول أبوه: فاليوم لا أعصيك، فيقول إبراهيم: يا رب! إنك وعدتني أن لا تخزني يوم يبعثون، وأي خزي أخزى من أبي الأبعد؟ فيقول الله: إني حرمت الجنة على الكافرين، فيقال: يا إبراهيم! ما تحت رجليك؟ فينظر فإذا هو بذيخ متلطخ فيؤخذ بقوائمه فيلقى في النار. "خ - عن أبي هريرة"