কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২২০৯
فضائل کا بیان
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32196 ۔۔۔ فرمایا ٹھہرجاؤ اللہ تعالیٰ پر رحم کرے اور تمہیں اپنے نبی کی طرف سے بہترین بدلہ عطاء فرمائے جب میرے غسل سے فارغ ہوجاؤ اور کفن پہنا دو تو مجھے چارپائی پر قبر کے کنارے لٹا دو پھر کچھ دیر کے لیے باہر نکل جاؤ کیونکہ سب سے پہلے مجھ پر میرے دوست خلیل جبرائیل (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے اس کے بعد میکائیل اس کے بعد اسرافیل پھر ملک الموت ان کے ساتھ فرشتوں کی پوری جماعت پھر تم جماعت جماعت داخل ہو کر نماز پڑھو سلام کرلو میری بیان کرکے یانوحہ کرکے مجھے تکلیف مت پہنچاؤ سب سے پہلے میرے گھر کے مرد اور عورتیں مجھ پر نماز پڑھیں اس کے بعد تم اور میرے غائب صحابہ (رض) کو سلام سنا دو اور مجھ پر سلام پیش کرے ہر وہ شخص جو کہ آج کے بعد سے قیامت تک میرے اتباع کرے۔ (ابن سعد مستدرک نے روایت کرکے تعاقب کیا بروایت ابن مسعود (رض))
32198- مهلا رحمكم الله وجزاكم عن نبيكم خيرا! إذا أنتم غسلتموني وكفنتموني فضعوني على سريري هذا على شفير قبري هذا ثم اخرجوا عني ساعة، فإن أول من يصلي علي حبيبي وخليلي جبريل ثم ميكائيل ثم إسرافيل ثم ملك الموت معه جنوده من الملائكة بأجمعهم، ثم ادخلوا علي فوجا فوجا فصلوا علي وسلموا تسليما، ولا تؤذوني بتزكية ولا برنة 1، وليبتدئ بالصلاة علي رجال أهلي ثم نساؤهم ثم أنتم بعد، واقرؤا السلام على من غاب من أصحابي، واقرؤا السلام على من تبعني على ديني من يومي هذا إلى يوم القيامة. "ابن سعد، ك وتعقب - عن ابن مسعود".