কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فضائل کا بیان
হাদীস নং: ৩২১১৬
فضائل کا بیان
ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32105 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے مجھے عطا فرمایا ہے کہ میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر حساب وکتاب جنت میں داخل ہوں گے عمر (رض) عنہنی عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ کیوں طلب نہیں کیا ؟ تو فرمایا میں نے زیادہ طلب کیا تو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار عرض کیا کہ زیادہ کیوں طلب نہیں کیا ؟ فرمایا میں نے زیادہ طلب کیا اللہ تعالیٰ نے اتنا عطا فرمایا اپنے ہاتھوں کو پھیلا کر دکھایا۔ (احمد طبرانی بروایت عبدالرحمن بن ابی بکر (رض))
32105- إن ربي تعالى أعطاني سبعين ألفا من أمتي يدخلون الجنة بغير حساب قال عمر رضي الله عنه: يا رسول الله! هلا استزدته؟ قال: قد استزدته فأعطاني مع كل رجل سبعين ألفا، قال: هلا استزدته؟ قال: قد استزدته فأعطاني هكذا وبسط باعه. "حم، طب - عن عبد الرحمن ابن أبي بكر".