কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৭৩৯
فتنوں کا بیان
صفین کا تتمہ جس میں حکم بن عاص اور ان کی اولاد کا ذکر ہے
31727 ۔۔۔ (مسندعلی (رض)) حبہ سے روایت ہے کہ میں نے علی (رض) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، ہمارے بڑوں کا تعلق انبیاء سے ہے اور ہماری جماعت اللہ کی جماعت ہے اور باغی جماعت شیطانی جماعت شیطانی جماعت ہے جو ہم میں اور ہمارے دشمن میں برابری کرے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ رواہ ابن عساکر
31728 (مسند علي) عن حبة قال : سمعت عليا يقول : نحن النجباء ، وأفراطنا أفراط الانبياء ، وحزبنا حزب الله ، والفئة الباغية حزب الشيطان ! ومن سوى بيننا وبين عدونا فليس منا (كر).