কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৬৯৮
فتنوں کا بیان
جنگ جمل میں مصالحت کی کوشش
31686 ۔۔۔ (ایضا) عہد خیر سے روایت ہے کہ علی (رض) سے اہل جمل کے متعلق سوال کیا گیا تو فرمایا ہمارے بھائی ہیں انھوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی ، انھوں نے ہم سے قتال کیا اس لیے ہم نے ان سے قتال کیا انھوں نے رجوع کرلیا بغاوت چھوڑی ہم نے قبول کیا۔ رواہ بیہقی
31687 (أيضا) عن عبد خير قال : سئل علي عن أهل الجمل فقال إخواننا بغوا علينا فقاتلونا فقاتلناهم وقد فاؤوا وقد قبلنا منهم.
(هق).
(هق).