কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬৮৭
فتنوں کا بیان
جنگ جمل کے دن اعلان
31675 ۔۔۔ ابوابنحتری روایت کرتے ہیں کہ جب جنگ جمل والے شکست کھاگئے تو علی (رض) نے فرمایا کہ جو غلام معسکر سے باہر ہو اس کو نہ پکڑا جائے جو جانور اور اسلحہ ملے وہ تمہارا ہے ام ولد بھی تمہاری نہیں اور میراث شرعی اصول کے مطابق تقسیم ہوگی جس عورت کا شوہر قتل ہوا ہو وہ چار ما ہ دس دن عدت گذارے پوچھا گیا اے امیر المومنین اس لشکر کا خون اور عورتیں حلال نہیں ہیں ؟ تو فرمایا اہل قبلہ کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا ہے توسپاہیوں نے مخاصمت شروع کی تو فرمایا اپنا حصہ لو اور عائشہ (رض) کے بارے میں قرعہ اندازی کرو وہی اس جنگ کی رئیس اور قائد ہیں وہ جدا ہوگئے اور کہا نستغفر اللہ علی (رض) ان پر غالب آئے۔ رواہ ابن ابی شیبة
31676 عن أبي البحتري قال : لما انهزم أهل الجمل قال علي : لا يطلبن عبد خارجا من العسكر ! وما كان من دابة أو سلاح فهو لكم ، وليس لكم أم ولد ، والمواريث على فرائض الله ، وأي امرأة قتل زوجهافلتعتد أربعة أشهر وعشرا ! قالوا : يا أمير المؤمنين تحل لنا دماؤهم ولا تحل لنا نساؤهم ؟ فقال : كذلك السيرة في أهل القبلة ، فخاصموه ، قال : فهاتوا سهامكم واقرعوا على عائشة ! فهي رأس الامر وقائدهم ، قال : ففرقوا و قالوا : نستغفر الله ! فخصمهم علي.

(ش).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান