কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬৭১
فتنوں کا بیان
قاتل زبیر (رض) سے اعراض کرنا
31559 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ علی (رض) نے زبیر (رض) سے فرمایا میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ آپ کو یاد ہے کہ ہم دونوں ثقیفہ بنی فلاں میں تھے ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے تھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گذرا ہوا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا گویا تم زبیر (رض) سے محبت کرتے ہو میں نے کہا تھا مجھے محبت سے کیا چیز مانع ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ تم سے قتال کرے گا اس حال میں کہ وہ ظالم ہوگا زبیر (رض) نے کہا مجھے یاد آگیا مجھے وہ بات یاد دلائی جس کو میں بھول گیا تھا پیٹھ پھر کر واپس ہوگئے۔ رواہ ابن عساکر
31660 عن ابن عباس قال : قال علي للزبير : نشدتك بالله هل تعلم أني كنت أنا وأنت في سقيفة بني فلان تعالجني وأعالجك فمر بي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي : كأنك تحبه ! قلت : وما يمنعني ؟ قال : أما ! إنه ليقاتلنك وهو الظالم ؟ قال الزبير : اللهم ! نعم ذكرتني ما قد نسيت ، فولى راجعا.

(كر).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬৭১ | মুসলিম বাংলা