কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৬৬২
فتنوں کا بیان
جنگ حمل کا واقعہ
31650 ۔۔۔ قتادہ سے روایت جب جنگ جمل کے دن زبیر (رض) واپس ہوگئے اور یہ خبر حضرت علی (رض) کو پہنچی تو انھوں نے فرمایا اگر ابن صفیہ جانتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں تو واپس نہ جاتے یہ اس وجہ سے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں سے ملاقات کی بنوساعدہ میں فرمایا اے زبیر کیا تم علی (رض) سے محبت کرتے ہو تو عرض کیا مجھے ان سے محبت کرنے میں کیا چیز مانع ہے پھر فرمایا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم ان سے قتال کرو گے اس حال میں کہ تم ظالم ہوں گے راوی کہتے ہیں کہ وہ یہی سمجھتے تھے ان کے واپس ہونے کی وجہ یہی ہے۔ بیہقی فی الدلانل
31651 عن قتادة قال : لما ولي الزبير يوم الجمل بلغ عليا فقال : لو كان ابن صفية يعلم أنه على الحق ما ولي ! وذلك أن النبي صلى الله عليه وسلم لقيها في سقيفة بنى ساعدة فقال : أتحبه يا زبير ؟ قال : وما يمنعي ؟قال : فكيف بك إذا قاتلته وأنت ظالم له ؟ قال : فيرون أنه إنما ولي لذلك.
(ق في الدلائل).
(ق في الدلائل).