কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৬৬০
فتنوں کا بیان
جنگ حمل کا واقعہ
31648 ۔۔۔ علی بن ربیعہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی (رض) سے منبرپر تھے ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا اے امیر المومنین آپ نے تو لوگوں کو ایسے حسن سمجھ لیا جسے لوگ اپنے اونٹ کو حلال کرتے ہیں کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عہد تھا یا کوئی بات آپ نے دیکھی ؟ واللہ نہ میں نے جھوٹ بولانہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا نہ گمراہ ہوا نہ میرے ذریعہ گمراہ کیا گیا بلکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عہد ہے جو مجھ سے فرمایا وہ ناکام ہوا جس نے بہتا ن باندھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے عہد لیا کہ ہر اس شخص سے قتال کروں جو عہد توڑنے والا ہے ظلم کرنے والا ہے اور دین سے بغاوت کرنے والا ہے۔ البزار وابویعلی
31649 عن علي بن ربيعة قال : سمعت عليا على المنبر وأتاه رجل فقال : يا أمير المؤمنين ! ما لي أراك تستحل الناس استحالة الرجل إبله ؟ أبعهد من رسول الله صلى الله عليه وسلم أو شيئا رأيته ؟ قال : والله ! ما كذبت ولا كذبت ، ولا ظللت ولا ضل بي ، بل عهد من رسول الله صلى الله عليه وسلم عهده إلى وقد خاب من افترى ، عهد إلي النبي صلى الله عليه وسلم أن أقاتل الناكثين والقاسطين والمارقين.
(البزار ، ع).
(البزار ، ع).