কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬৩৬
فتنوں کا بیان
حضرت علی (رض) کا تحمل
31625 ۔۔۔ (ٕایضا ) ابوسلمان مرعش سے روایت ہے کہ جب حضرت علی (رض) اہل نہروان سے مقابلہ کے لیے گئے میں بھی ان کے ساتھ گیا تو حضرت علی (رض) نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس نے غلہ پیدا فرمایا اور انسان کو نطفہ سے باہر نکالا وہ خوارج تم میں سے دس افراد کو قتل نہیں کرسکیں گے اور ان میں سے دس زندہ نہیں بچیں گے جب لوگوں نے یہ تقریر سنی تو ان پر حملہ کردیا اور ان کو قتل کردیا حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ ان میں ایک شخص ہے جس کا ناقص ہے اس کو لایا گیا تو حضرت علی (رض) نے پوچھا کہ تم میں سے کس نے اس کو دیکھا ہے تو ایک شخص نے کہا اے امیر المومنین میں نے اس کو دیکھا کہ اس طرح آیا تو فرمایا تم نے جھوٹ بولا تم نے اس کو نہیں دیکھابل کہ یہ خارجیوں کا امیر ہے جو جنات سے نکلا ہے۔ یعقوب بن شیبة فی کتاب میسر علی
31625 (أيضا) عن أبي سليمان المرعش قال : لما سار علي إلى النهروان سرت معه فقال علي : والذي فلق الحبة وبرأ النسمة ! لا يقتلون منكم عشرة ولا يبقى منهم عشرة ، فلما سمع الناس ذلك حملوا عليهم فقتلوهم فقال علي : إن فيهم رجلا مخدج اليد ، فأتي به فقال علي : من رأى منكم هذا ؟ فقال رجل : يا أمير المؤمنين ! رأيته جاء لكذا وكذا ، قال : كذبت ، ما رأيته ولكن هذا أمير خارجة خرجت من الجن.

(يعقوب بن شيبة في كتاب مسير علي).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬৩৬ | মুসলিম বাংলা