কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৬৩১
فتنوں کا بیان
حضرت علی (رض) کا تحمل
31620 ۔۔۔ (مسندعلی) عبداللہ بن حارث بنی نضر ابن معاویہ کے ایک شخص سے وہ حضرت علی سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک شخص کو خوارج کو گالی دیتے ہوئے سناتو فرمایا خوارج کو گالی مت دیاکرو اگر وہ امام عادل یا جماعت مسلمین کی مخالفت کرے تو ان سے قتال کرو کیونکہ تمہیں اس پر اجر ملے گا اگر وہ امام جائر۔ (ظالم) کی مخالفت کرے تو ان سے قتال مت کرو کیونکہ اس بارے میں ان سے گفتگو کی جاسکتی ہے۔ خشیش فی الاستقامة وابن جریر
31620 (مسند علي) عن عبد الله بن الحارث عن رجل من بني نضر ابن معاوية عن علي أنه سمع رجلا يسب الخوارج فقال : لا تسبوا الخوارج ! إن كانوا خالفوا إماما عادلا أو جماعة فقاتلوهم ! فانكم تؤجرون في ذلك ، وإن خالفوا إماما جائرا فلا تقاتلوهم ! فان لهم بذلك مقالا.
(خشيش في الاستقامة وابن جرير).
(خشيش في الاستقامة وابن جرير).