কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৬১৮
فتنوں کا بیان
دین پر عمل کرنے کی دعوت
31607 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ایک قوم اسلام سے اس طرح نکل جائے گی جیسے تیر شکار سے نکل جانا ہے کچھ لوگوں کے سامنے وہ شکار ظاہر ہوا سب نے تیرپھینکا ان میں سے ایک نے اپنا تیر اس سے نکال لیا وہ تیرا س کے پاس آیا تو اس کو دیکھا کہ اس کے پھل میں خون وغیرہ کچھ لگا ہوا نہیں تھا پھر پر کو دیکھا اس میں بھی کچھ لگا ہوا نہیں تھا تو اس نے کہا کہ اگر میں ٹھیک پھینکا اس کے پر اور پچھلے حصہ میں کچھ خون کے اثرات ہوں گے اس کو دیکھا تو پر اور پچھلے حصہ پر کوئی اثر نہیں تھا فرمایا یہ اس طرح اسلام سے نکل جائیں گے۔ رواہ ابن جریر
31607 عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : سيخرج قوم من الاسلام خروج السهم من الرمية عرضت للرجال فرموها فأمرق أحدهم سهمه منها فخرج إليهم ، فأتاه فنظر إليه فإذا هو لم يعلق بنصله من الدم شئ ثم نظر إلى القدح فلم يره يعلق من الدم بشئ ، فقال : إني إذا كنت أصبت فان بالريش والفوقين شيئا من الدم فنظر فلم ير شيئا يعلق بالفوقين والريش ، قال : كذلك يخرجون من الاسلام.
(ابن جرير).
(ابن جرير).