কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬১৫
فتنوں کا بیان
دین پر عمل کرنے کی دعوت
31604 ۔۔۔ ابوالفضیل سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک شخص کا بچہ پیدا ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے دعاء کی اور اس کی پیشانی کے بال پکڑ کے فرمایا اس کے ساتھ پھر پیشانی کو دبایا اور ان کے لیے برکت کی دعاء کی تو اس کی پیشانی پر ایک بال اگ آیاگویا گھوڑے کی چوٹی ہے لڑکا جوان ہوا جب خوارج کا زمانہ آیا ان سے محبت کی توبال اس کی پیشانی سے گرگیا اس کے والد نے اس کو پکڑ لیا اور قید کردیا اس خوف سے کہیں خوارج کے ساتھ نہ مل جائے تو بتایا ہم اس کے پاس پہنچے اس کو نصیحت کی اس سے ہم نے کہا کیا تو نہیں دیکھ رہا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعا کی برکت تمہاری پیشانی گرگئی ہم مسلسل اس کو نصیحت کرتے رہے یہاں تک اس نے اپنی رائے سے رجوع کرلیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا بال اس کو لوٹادیا ، اس طرح اس نے توبہ کی اور اپنا عمل درست کرلیا۔ رواہ ابن ابی شیبة
31604 عن أبي الطفيل أن رجلا ولد له على عهد النبي صلى الله عليه وسلم غلام فدعا له وأخذ ببشرة جبهته فقال بها هكذا وغمز جبهته ودعاله بالبركة ، قال فنبتت شعرة في جبهته كأنها هلبة فرس فشب الغلابم ، فلما كان زمن الخوارج أحبهم فسقطت الشعرة عن جبهته ، فأخذه أبوه فقيده مخافة أن يلحق بهم ، قال : فدخلنا عليه فوعظناه وقلنا له فيما نقول : ألم تر أن بركة دعوة النبي صلى الله عليه وسلم قد وقعت من جبهتك فما زلنا به حتى رجع عن رأيهم ، قال : فرد الله إليه الشعرة بعد في جبهته وتا ب وأصلح.

(ش).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬১৫ | মুসলিম বাংলা