কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৬০২
فتنوں کا بیان
سر منڈانا ہونا بھی خارجی کی علامت ہے
31591 ۔۔۔ ابی سعید سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے یمن سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کچھ سونا بھیجا جو اپنی مٹی میں تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو تقسیم فرمادیا زیدالخیل الطائی اقرع بن حابس حنظلی عیینہ بن بدر الفزاری علقمہ بن علاقہ العامری کے درمیان تقسیم فرمادیا قریش اور انصار اس پر ناراض ہوئے اور کہا آپ نجد کے سرداروں کو دے رہے ہیں جب کہ ہمیں چھوڑ دیا آپ نے فرمایا کہ میں نے تالیف قلوب کے لیے ایسا کیا تو ایک شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا جس کی آنکھیں دھنسی ہوئی ، پیشانی ابھری ہوتی ، گھنی داڑھی رخسار ابھرے ہوئے ، سرمنڈا ہوا۔ کہا اے محمد اللہ سے ڈرو تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں بھی نافرمانی کروں تو کون اطاعت کرے گا میں تو زمین والوں پر اعتماد کرتا ہوں تم میرے اوپر اعتماد نہیں کرتے ہو ؟ قوم میں سے ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے قتل کی اجازت مانگی شاید خالد بن ولید ہوں آپ نے منع فرمادیا جب وہ چلا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کے خاندان سے ایک قوم ہوگی جو قرآن پڑھیں گے وہ ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے مسلمانوں کو قتل کریں گے مشرکین سے تعرض نہیں کریں گے اگر میں ان کو پالوں تو قوم عادوثمود کی طرح ان کو قتل کروں گا۔ عبدالرزاق ابن جریر
31591 عن أبي سعيد قال : بعث علي وهو باليمن إلى النبي صلى الله عليه وسلم بذهبة في تربتها فقسمها بين زيد الخيل الطائي وبين الاقرع بن حابس الحنظلي وبين عيينة بن بدر الفزاري وبين علقمة بن علاثة العامري فغضب قريش والانصار وقالوا : يعطي صناديد أهل نجد ويدعنا ، قال : إنما أتألفهم ، فأقبل رجل غائر العينين ناتئ الجبين كث اللحية مشرف الوجنتين محلوق فقال : يا محمد اتق الله ، قال : فمن يطع الله إذا عصيته ؟ أيأمنني على أهل الارض ولا تأمنوني ؟ فسأل رجل من البوم قتله النبي صلى الله عليه وسلم أراه خالد بن الوليد فمنعه ، فلما ولى قال : إن من ضمئضئ هذا قوما يقرأون القرآن لا يجاوز حناجرهم ، يمرقون من الاسلام مروق السهم من الرمية ، يقتلون أهل الاسلام ويدعون أهل الاوثان لئن أنا أدركتهم لاقتلنهم قتل عاد وثمود. (عب وابن جرير)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৬০২ | মুসলিম বাংলা