কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৯৮
فتنوں کا بیان
سر منڈانا ہونا بھی خارجی کی علامت ہے
31587 ۔۔۔ ابوبکرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مال آیا تو آپ نے تقسیم کرنا شروع فرمایا اس میں سے اپنے ہاتھ سے لیتے پھر دائیں طرف التفات فرماتے گویا کہ کوئی ان سے مخاطب ہے پھر اس کو اپنی طرف سے عطاء فرماتے ان کا خیال یہ تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جبرائیل (علیہ السلام) مخاطب ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس حال میں تھے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا جس کا رنگ کالا تھا عبادامن اوپرسرمنڈا ہوا دونوں آنکھوں کے درمیان سجدہ کا نشان اس نے کہا اے محمد اللہ کی قسم آپ انصاف نہیں فرماتے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصہ ہوگئے حتی کہ آپ کے رخسار مبارک سرخ ہوگیا فرمایا تیرا ناس ہو اگر میں بھی انصاف نہ کروں تو کون انصاف کرے گا ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا ہم اس کی گردن نہ ماردیں آپ نے فرمایا میں نہیں چاہتا کہ مشرکین یہ بات سنے کہ میں اپنے صحابہ (رض) کو قتل کرواتا ہوں ان اور اس کی مثل اس کے مشابہ اس کے قسم کے لوگ نکلیں شیطان ان کے دین پر حملہ آور ہوگا یہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیرکمان سے نکلتا ہے اسلام کے کسی حکم سے متعلق نہیں رہیں گے۔ رواہ ابن جریر
31587 عن أبي بكرة قال : أتي النبي صلى الله عليه وسلم بمويل فقعد النبي صلى الله عليه وسلم يقسمه ، فكان يأخذ منه بيده ثم يلتفت عن يمينه كأنه يخاطف رجلا ساعة ثم يعطيه من عنده ، وكانوا يرون أن الذي يخاطبه جبريل ، فأتاه رجل وهو على تلك الحال أسود طويل مشمر محلوق الرأس بين عينيه أثر السجود فقا : يا محمد ! والله ما تعدل ! فغضب النبي صلى الله عليه وسلم حتى احمرت وجنتاه فقال : ويحك ! فمن يعدل إذا لم أعدل ؟ فقال أصحابه : ألا نضرب عنقه ؟ فقال : لا أريد أن يسمع المشركون أني أقتل أصحابي ، إنه يخرج هذا في أمثاله وفي أشباهه وفي ضرباته يأتيهم الشيطان من قبل دينهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ، لا يتعلقون من الاسلام بشئ.(ابن جرير).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৫৯৮ | মুসলিম বাংলা