কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৯১
فتنوں کا بیان
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اعتراض کرنے والا
31580 ۔۔۔ جابر (رض) سے روایت ہے کہ میری دونوں آنکھوں نے دیکھا میرے دونوں کانوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت سنی ہے جعرانہ کے مقام پر ایک کپڑے میں چاندی تھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو لوگوں میں تقسیم فرما رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسول آپ انصاف کریں تو آپ نے ارشاد فرمایا ارے تیرا ناس ہو اگر میں بھی انصاف نہ کروں تو کون انصاف کرے گا میں بہت خسارہ نقصان اٹھا آؤں گا اگر میں انصاف نہ کروں ۔ عمر بن خطاب (رض) نے کہا کہ یا رسول اللہ اجازت دیجئے میں اس منافق کی گردن اڑادوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا معاذ اللہ لوگ باتیں بنائیں گے کہ میں اپنے صحابہ (رض) کو قتل کراتا ہوں یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن پڑھتے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے۔ مسلم نسانی ابن جریر طبرانی
31580 عن جابر بن عبد الله قال : أبصرت عيناي وسمعت أذناي من رسول الله صلى الله عليه وسلم بالجعرانة وفي ثوب فضة ورسول الله صلى الله عليه وسلم يقبضها للناس فيعطيهم ؟ فقال له رجل : يا رسول الله ، اعدل ، فقال : ويلك ، فمن يعدل إلا لم أعدل ؟ لقد خبت وخشرت إن لم أكن أعدل ، فقال عمر بن الخطاب : دعني يا رسول الله فلاقتل هذا المنافق ، فقال : معاذ الله أن يتحدث الناس أني أقتل أصحابي ، إن هذا وأصحابه يقرأون القرآن

لا يجاوز تراقيهم يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية. (م ، ن وابن جرير ، طب)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৫৯১ | মুসলিম বাংলা