কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫৫০
فتنوں کا بیان
فتنہ کے زمانہ میں خاموشی اختیار کرنا
31538 ۔۔۔ حضرت عمر بن خطاب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ اکثر لوگوں کے چہرے تو انسانوں جیسے ہوں گے لیکن ان کے دل خونخوار بھیڑیئے جیسے ہوں گے خون ریزی کرنے والے برے فعل انجام دینے سے خون زدہ نہ ہوں گے اگر ان سے خریدو فروخت کروگے توسودلیں گے اور اگر بات چیت کریں تو جھوٹ بولیں گے اگر ان کے پاس امانت رکھوائیں تو خیانت کریں گے اگر آپ ان کے سامنے موجود نہ ہوں تو غیب کریں گے ان کے بچے بداخلاق ہوں گے جوان مکار بوڑھے فاجر امر بالمعروف نہی عن المنکر نہیں کریں گے ان کے ساتھ اختلاط رکھنا ذلت کا باعث ہوگا ان کی ہاتھ کا مال طلب کرنا فقر ہوگا بردبار ، حلیم المزاج کو بدمعاش سمجھاجائے گا اور بد معاش کو شریف سنت کو بدعت اور بدعت کو سنت اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والا مہتم ہوگا فاسق ان میں باعزت ہوگا مومن کمزور ہوگا جب وہ لوگ اس حالت میں ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر ایک قوم کو مسلط فرمائے گا جو ان میں بات کرنے والے کو قتل کریں گے اور خاموش رہنے والے کے مال کو مباح سمجھاجائے گا مال غنیمت کے سلسلہ میں ان پر دوسروں کو ترجیح دیں گے اور اپنے فیصلے میں ان پر ظلم کریں گے ابوموسیٰ المدینی نے کتاب الدولہ میں یہ روایت نقل کی ہے اور کہا یہ حدیث غریب ہے اور کہا حدیث مالک سے بھی روایت کی جاتی ہے نافع ابن عمر کی روایت ہے انتہی حدیث عمر (رض) میں غیر معروف راوی موجود ہے اللالی ج ایں حدیث 286 ۔ 285 (
31539 عن عمر بن الخطاب قال ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : يأتي على الناس زمان أكثرهم وجوههم وجوه الادميين وقلوبهم قلوب الذئاب الضواري ، سفاكون الدماء ، لا يرعون عن قبيح فعلوه ، فان بايعتهم واربوك وإن حدثوك كذبوك ، وإن ائتمنتهم خانوك ، وإن تواريت عنهم اغتابوك ، صبيهم عارم وشابهم شارطر وشيخهم فاجر لا يأمرون بمعروف ولا ينهون عن منكر ، الاختلاط بهم ذل وطلب ما في أيديهم فقر ، الحليم فيهم غاو والغاوي فيهم حليم ، السنة فيهم بدعة والبدعة فيهم سنة ، والامر بالمعروف بينهم متهم ، والفاسق فيهم مشرف ، المؤمن بينهم مستضعف فإذا فعلوا ذلك سلط الله عليهم أقواما إن تكلموا قتلوهم وإن سكتوا استباحوهم ، يستأثرون عليهم بفيئهم ، ويجورون عليهم في حكمهم.
(أبو موسى المديني في كتاب دولة الاشرار ، وقال : هذا حديث غريب ، قال : يروى من حديث مالك ، عن نافع عن ابن عمر انتهى ، وفي اسناد حديث عمر
من لا يعرف). فتن الخوارج
(أبو موسى المديني في كتاب دولة الاشرار ، وقال : هذا حديث غريب ، قال : يروى من حديث مالك ، عن نافع عن ابن عمر انتهى ، وفي اسناد حديث عمر
من لا يعرف). فتن الخوارج