কানযুল উম্মাল (উর্দু)

فتنوں کا بیان

হাদীস নং: ৩১৫৩০
فتنوں کا بیان
مسلمانوں کی کمزور کی زمانہ
31518 ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اے علی : اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب لوگ آخرت سے اور دنیا کی طرف راغب ہوں گے اور میراث کی مال کو سمیٹ کر کھاجائیں گے اور مال سے بہت زیادہ محبت کریں گے اور اللہ کے دین کو فساد کا ذریعہ بنالیں گے اور بیت المال کو شخصی دولت کے طورپر استعمال کریں گے ؟ میں نے عرض کیا میں ان لوگوں کو اور ان کے اعمال کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور دار آخرت کو اختیار کروں گا اور دنیا کے مصائب پر صبرکروں گا حتی کہ آپ کے ساتھ ملاقات کروں گا انشاء اللہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم نے سچ کہا اے اللہ ان کے ساتھ یہی معاملہ فرما۔ (ثقفی نے اربعین میں روایت کی ہے اس کی سند میں صالح بن ابی الاسود ضعیف ہے)
31519 عن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : يا علي ! كيف أنت إذا زهد الناس في الاخرة ورغبوا في الدنيا وأكلوا التراث أكلا لما وأحبوا المبال حبا جما واتخذوا دين الله دخلا ومال الله دولا ؟قلت : أتركهم وما اختاروا ، وأختار الله ورسوله والدار الاخرة وأصبر على مصائب الدنيا وبلواها حتى ألحق بك إن شاء الله ! قال : صدقت ، اللهم افعل ذلك به.

(الثقفي في الارعين ، وفيه صالح بن أبي السواد واه).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৩১৫৩০ | মুসলিম বাংলা