কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫২৮
فتنوں کا بیان
مسلمانوں کی کمزور کی زمانہ
31516 ۔۔۔ ابی ابن کعب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں اپنے بعد مہاجرین اولین کے ساتھ بھلائی کرنے کی تاکید کرتا ہوں ان سے اس امر (یعنی خلافت) کے متعلق منازعت مت کرو میں نے کہا کیا آپ ان پر ایک خلفیہ مقرر نہیں فرماتے جس کو آپ ان کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت فرماتے اور ان کو خلیفہ کے ساتھ بھلائی کا ؟ ارشاد فرمایا میرے اختیار میں کوئی چیز نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہرچیز پر غالب رہے گی لہٰذا خاموشی اختیارکرو۔ (ابن جریر نے روایت کی ہے اس کی سند میں عروہ بن عبداللہ بن محمد بن یحییٰ بن عروہ بن زبیربن عدام عن عبدالرحمن بن ابی الزنادان کے متعلق نفی میں کہا گیا ہے۔ الایعرف
31517 عن أبي بن كعب قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : استوصوابالمهاجرين الاولين بعدي خيرا ولا تنازعوهم هذا الامر ! فقلت : ألا تستخلف عليهم من توصيه بهم وتوصيهم به ؟ قال : ليس لي من الامر شئ ، قضاء الله غالب فاصمت.(ابن جرير ، وفيه عروة بن بعد الله بن محمد بن يحيى بن عروة بن الزبير بن عوام عن عبد الرحمن بن أبي الزناد ، قال في المغنى : لا يعرف).