কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫২৩
فتنوں کا بیان
مسلمانوں کی کمزور کی زمانہ
31511 ۔۔۔ محمد بن علی سے روایت ہے کہ عنقریب مکہ میں پناہ لینے والا ہوگا اس کے لیے ستر ہزار کا لشکر بھیجا جائے گا ان پر قبیلہ قیس کا ایک شخص مقرر ہوگا یہاں تک جب ثنیہ پہاڑی تک پہنچ جائے گا تو ان کا آخری شخص داخل ہوگا ابھی پہلا شخص نہ نکلا ہوگا جبرائیل (علیہ السلام) آواز دیں گے یا بیداء یا بیداء یا بیدء ان کو گرفتار کرلے یہ آواز مشرق ومغرب میں ہر شخص کو سنائی دے گی ان لوگوں میں کوئی رخنہ نہ ہوگا اور ان کی ہلاکت کی خبر کسی کو نہ ہوگی سوائے پہاڑی چروا ہے کے جو ان کی طرف دیکھ رہا ہوگا جب وہ چیخ رہے ہوں گے ان کی خبردیں گے جب پناہ لینے والا ان کی ہلاکت کی خبرسنے گا اس وقت نکل آئے گا ۔ رواہ ابونعیم
31512 عن محمد بن علي قال : سيكون عائذ بمكة يبعث إليه سبعون ألفا عليهم رجل من قيس حتى إذا بلغوا الثنية دخل آخرهم ولم يخرج منهم أولهم ، نادى جبرئيل : يا بيداء ! يا بيداء ! يا بيداء يسمع به مشارقها ومغاربها خذيهم ! فلا خير فيهم ، فلا يظهر على هلاكهم إلا راعي غنم في الجبل ينظر إليهم حين ساخوا فيخبر بهم ، فإذا سمع العائذ بهم خرج.
(نعيم).
(نعيم).