কানযুল উম্মাল (উর্দু)
فتنوں کا بیان
হাদীস নং: ৩১৫০৯
فتنوں کا بیان
مسندثوبان مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
31494 ۔۔۔ ابی مریم روایت کرتے ہیں کہ میں نے عمار بن یاسر کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اے ابوموسیٰ میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جس نے میری طرف قصداً جھوٹی بات منسوب کردی وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے ؟ میں آپ سے ایک حدیث کے متعلق پوچھتا ہوں اگر تم نے سچ بولا تو (ٹھیک ہے) ورنہ میں آپ کے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایسے صحابہ (رض) کو بھیجتا ہوں جو آپ سے اس کا اقرار لیں گے میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر کہتا ہوں کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو اس کی تاکید نہیں کی کہ تم اپنے نفس کو ذمہ دار ہو اور ارشاد فرمایا کہ میری امتیوں کے درمیان فتنہ ہوگا اے ابوموسیٰ اگر تم اس میں سوئے رہو تو تمہارے حق میں اس سے بہتر ہے کہ تم بیٹھو اور تمہارا بیٹھے رہنا کھڑے ہونے سے اور کھڑا رہنا چلنے سے بہتر ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہیں خاص خطاب کیا عموی خطاب نہیں تھا۔ ابوموسیٰ (رض) نکل گئے کوئی جواب نہیں دیا۔ ابویعلی ابن عساکر
31498 عن أبي مريم قال : سمعت عمار بن ياسر يقول : يا أبا موسى ! أنشدك الله ! ألم تسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار ؟ وأنا سائلك عن حديث فان صدقت وإذا بعثت عليك من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم من يقررك به ، أنشدك الله ! أليس إنما عناك رسول الله صلى الله عليه وسلم أنت نفسك ؟ فقال : إنها ستكون فتنة بين بين أمتي أنت يا أبا موسى فيها نائما خير منك قاعدا ، وقاعدا خير منك قائما ، وقائما خير منك ماشيا ، فخطك رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يعم الناس ، فخرج أبو موسى ولم يرد عليه شيئا.
(ع ، كر).
(ع ، كر).